سبھاش گھئی، فلم ساز
میں کہنا چاہوں گا کہ میں نے اور آپ نے اِن گیارہ برسوں میں جو کچھ دیکھا ہے، خواہ وہ بنیادی ڈھانچے کی سطح پر ہو، تکنالوجی، دفاع یا کسی دیگر سطح پر ہو، ہر 3 سے 4 برسوں کے بعد، آپ کو ترقی نظر آتی ہے۔ آپ کو ایک مضبوط حکومت نظر آتی ہے۔ آپ کو ایک ایسی حکومت نظر آتی ہے جس کا وژن پانچ برس نہیں بلکہ 2047 ہے۔ وہ حکومت جس کے پاس ایک طویل وژن ہو، وہ اسی راستے پر کام کر سکتی ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ آج ہمارا قومی کردار ایک محب وطن کے جیسا بن چکا ہے۔