سلواٹور ببونس، ماہر سماجیات
جناب مودی یقیناً نہ صرف بھارت میں بلکہ عالمی سطح پر بھی ازحد مقبول ہیں۔ ایک مرتبہ کسی نے مجھ سے پوچھا کہ میں طنزو مزاح تو بہت لکھتا ہوں اور اچھے بھلے انسانوں کا مذاق بناتا ہوں، تو کبھی مودی جی کا مذاق کیوں نہیں بنایا۔ میں نے ان سے کہا کیونکہ مودی جی کا مذاق بنانا ناممکن ہے۔ وہ آپ کو اپنا مذاق اڑانے کا کوئی موقع ہی نہیں دیتے ہیں، کیونکہ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، اس میں ان کی سنجیدگی شامل ہوتی ہے۔ یقینی طور پر جناب نریندر مودی کی بہت عزت کی جاتی ہے جیسا کہ آپ بین الاقوامی سطح پر دیکھتے ہیں اور وہ اب بین الاقوامی سطح پر ایک اہم قائد ہیں۔