سندر پچائی، سی ای او، گوگل
وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، متعدد صنعتوں کے ساتھ تبادلۂ خیالات ہوئے ۔ میرے خیال سے ہر کوئی بھارت میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کے لئے مشتاق ہے اور مجھے تو اس بات کا اشتیاق ہے کہ ہم سب باہم مل کر کیاکرسکتے ہیں۔جی ایس ٹی متعارف کرائے جانے کے ساتھ، ایسا لگتا تھا کہ یہ کافی مشکل ہے۔ اسے نافذ ہوتے ہوئے دیکھنا بھی سنسنی خیز تھا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اصلاحات کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔