میرے خیال سے بھارت صحیح راستے پر گامزن ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صحیح کام کر رہا ہے، جیسا کہ میں کہہ رہا تھا کہ وہ (وزیر اعظم مودی) تمام صحیح فیصلے لے رہے ہیں۔وہ خلاء کا استعمال اپنے عوام کے لیے کر رہے ہیں اور آپ کو بھی یہی کرنا چاہئے۔ میرے خیال سے یہ بڑی بات ہے۔ میرے خیال سے خلاء ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہے۔ میرے نظریے کے مطابق ایک خلائی پروگرام ترتیب دینا زبردست مشکل کا کام ہے اور عوام کو خلاء میں بھیجنا اس کا ازحد دشوار ترین مرحلہ ہے۔ تاہم میرے نظریے کے مطابق بھارت اس ہدف کی جانب ناقابل یقین رفتار سے گامزن ہے، لہٰذا مبارکباد۔ چندریان 3 کے داغے جانے کے موقع پر، چاند کی جانب روانہ ہونے پر اور جلد ہی ہم بھارتی خلاء بازوں کو دیکھیں گے۔ میرے خیال سے بھارت کو اس فائدہ حاصل ہوگا۔