مارک بلا، مشہور چینج میکر
ہم نے ایک ایسے موضوع پر بات کی، جس کو لے کر ان میں اور مجھ میں، دونوں میں ہی بہت دلچسپی پائی جاتی ہے، اور وہ ہے ’صفائی ستھرائی‘۔ آپ جانتے ہیں، ’سووَچھ بھارت ابھیان‘ کے بارے میں! جناب مودی عالمی سطح پر صفائی ستھرائی کے میدان میں سرفہرست چینج میکر ہیں۔ بالکل! نمبر وَن؛ اور اس محاذ پر کوئی دیگر ان کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ میں سیاسی آدمی نہیں ہوں لیکن اس اہم شعبے اور اس کے سماجی اثرات کے بارے میں کہوں گا کہ دنیا میں کوئی بھی کوشش ’سووَچھ بھارت پروگرام‘ جیسی وسعت نہیں رکھتی ہے، جو کہ دنیا کا سب سے بڑا صفائی ستھرائی بنیادی ڈھانچہ پروگرام ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ بھارت میں اس سلسلے میں سماجی اور سیاسی قوت ارادی پیدا کرنے کے لیے وزیر اعظم کا اثر بہت بڑا رہا ہے اور ان کا یہ سماجی اثر بلا شبہ ہے۔ یہ سب سے اہم چیزوں میں سے ایک ہے جسے میں نے گذشتہ 15 سے 20 برسوں میں بھارت میں وقوع پذیر ہوتے دیکھا ہے جب سے میں آپ کے ملک کا سفر کر رہا ہوں۔