مارک وین برگر، چیئرمین، ای وائی
ہندوستان آج دنیا میں سرمایہ کاری کی سب سے اچھی جگہوں میں سے ایک ہے۔ اس کے لیے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) اور نئے انسالوینسی ضابطوں کے علاوہ مستحکم معیشت اور کم افراط زر کا شکریہ۔ نوٹ بندی، جسے شروع میں ترقی میں بریک لگانے والے کے طور پر دیکھا جارہا تھا، اس سے بدعنوانی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اور کیش لیس کی معیشت اپنانے کی حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی۔