’’وزیر اعظم مودی نے ہمیں چند مقامات ملاحظہ کرنے کا حوصلہ بخشا۔ وہ بھارت میں میزبانی کی صنعت کی پیہم نمو پر توجہ مرکوز کرنے کے مشتاق ہیں۔ وزیر اعظم نے ہمیں اس بات کا حوصلہ فراہم کیا کہ ہم نہ صرف بنیادی شہروں میں نمو حاصل کریں بلکہ ملک بھر کے ثانوی اور سہ سطحی شہروں میں بھی نمو پزیر ہوں۔ انہوں نے مختلف منزلوں، مقامات، جزائر کے بارے میں بات کی۔ ہمارے لیے ان کا نظریہ یہ تھا کہ ہم اب تک جن علاقوں میں نہیں گئے وہاں جائیں اور وہاں جاکر ہوٹل کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا کریں تاکہ عوام الناس ان مقامات کی سیر کر سکیں۔ انہوں نے بھارتی متوسط طبقے کی نمو کے بارے میں ازحد جوش و جذبے کے ساتھ گفتگو کی اور اس کی جانب سے ملک کی تلاش کے سلسلے میں نمو کا پہلو اٹھایا۔ ‘‘