میریلن ہیسن، چیئرمین، صدر اور سی ای او، لوکہیڈ مارٹن
وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات بڑی بارآور رہی اور میں اس موقع معترف ہوں کہ ہمیں ان طریقوں پر بات چیت کرنے کا موقع ملا جن کے ذریعہ ہم اپنے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم بنا سکتے ہیں۔لوکہیڈ مارٹن کا ،بھارت کی حکومت اور صنعت کے ساتھ شراکت داری میں، ایسی مصنوعات اور تکنالوجیوں کی بہم رسانی میں، ایک طویل تاریخ رہی ہے ،جو بھارت کی قومی اور خطے کی سلامتی میں معاون ہے اور امریکہ اور بھارت کے اقتصادی فوائد اور روزگار کی فراہمی کا بھی باعث ہے۔