’’وزیر اعظم نریندر مودی کی فعالیت اور ان کا کر گزرنے کا رجحان، نیز ان کی سرکار زبردست حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے اب سے چار برس قبل بظاہر بعض ناقابل عمل نشانے معین کیے تھے، لیکن اب یہ نشانے اپنی کامیابی سے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) اور قرض کی عدم ادائیگی نیز دیوالیہ پن کے تعلق سے سرکار کے ذریعہ کی جانے والی مثبت اصلاحات سے درجہ بندیوں میں مضبوطی پیدا ہوگی۔ اس لئے میں ان اصلاحات کے پس منظر میں موجود تحرک اور فعالیت کو بخوبی محسوس کر سکتا ہوں۔ مجھے یقینی طور سے امید ہے کہ ہم نہ صرف چھوٹے اقدامات کا مشاہدہ کریں گے بلکہ وزیر اعظم کی مثبت رہنمائی میں کیے جانے والے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔‘‘