وزیر خارجہ ایس جے شنکر
میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ ملک کے لیے زبردست خوش بختی کی بات ہے کہ اس وقت وزیر اعظم مودی جیسی کوئی شخصیت ہمارے درمیان موجود ہے۔ میں یہ بات اس لیے نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ آج کے وزیر اعظم ہیں اور میں ان کی کابینہ کا رکن ہوں۔ میں یہ بات اس لیے کہہ رہا ہوں کہ جب آپ کے سامنے صدیوں میں کبھی ایک بار سامنے آنے والی چنوتی درپیش ہو اس صورت میں کوئی ایسا شخص اس حد تک باصلاحیت ہو کہ وہ یہ کہے کہ ٹھیک ہے، ایک صحتی چنوتی ہمارے سامنے ہے، تاہم گھر جانے والوں کے لیے کیا کریں گے؛ آپ انہیں کھانہ کھلانے کے لیے کیا کریں گے؛ ان کے کھاتوں میں پیسے کیسے ڈالیں گے۔ یہ نظریہ کہ خواتین پیسے کا بہتر انتظام کر سکتی ہیں بہت سے لوگوں کی سمجھ میں نہیں آئے گا۔