ولادیمیر پوتن، روسی صدر
بھارت اور روس کے درمیان تعلقات ہر شعبے میں مسلسل ترقی پذیر ہیں۔ اور اس کی اہم ضمانت وزیر اعظم مودی کی قیادت میں متعارف کی گئی پالیسی ہے۔ میں تصور نہیں کر سکتا کہ مودی کو بھارت اور بھارت کے عوام کے مفادات کے خلاف کسی طرح کی کاروائی یا فیصلہ لینے کے لیے ڈرا دھمکا یا مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے معلوم ہے کہ ان پر اس طرح کا دباؤ ہے۔ سچ پوچھیں تو کبھی کبھی میں ہندوستانی عوام کے قومی مفادات کے تحفظ پر ان کے سخت موقف سے حیران ہو جاتا ہوں۔