’’یہ بات اپنے آپ میں انتہائی خوشگوار حیرت کا باعث ہے کہ ہندوستان گذشتہ چار برسوں میں 142 ویں مقام سے زبردست جست لگا کر77ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ میرے خیال سے ابھی تو یہ محض ابتدا ہے۔ میں ہندوستان کو دنیا کے 25 اعلیٰ ملکوں میں دیکھنا پسند کروں گا۔ یہ بات اپنے آپ میں انتہائی دلچسپ ہے کہ جہاں مغربی ڈجیٹل کارپوریٹ سیکٹر میں دنیا کے بیشتر ممالک سرمایہ کاری میں سرگرمی کے ساتھ دلچسپی لے رہے ہیں، وہیں ہمیں جناب نریندر مودی جیسا عظیم وزیر اعظم حاصل ہے جو دنیا کی بہترین شخصیات میں سے ایک ہے۔‘‘