مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ وہ گفتگو کے موضوعات کو لے کر معلومات سے پُر تھے۔ ہم نے دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرنے والے تمام تر اہم موضوعات، ان سے حفظانِ صحت اور روزگار پر مرتب ہونے والے اثرات اور بھارت جیسے ملک کے لیے پیدا ہونے والے مواقع پر بات چیت کی۔ یوپی آئی ایک شاندار مثال ہے کہ بھارت کیسے خود سے چیزیں کر سکتا ہے اور حقیقتاً دنیا کا ایک سرکردہ پروڈکٹ بنا سکتا ہے اور شاید یہ کرنسی کا مستقبل ہے اور اس لیے یہ ایک بہت بڑی شروعات ہے اور بہت بڑی مثال بھی کہ بھارت کی اختراع کیسے بہت بڑے پیمانے پر کاروبار کو آگے بڑھا سکتی ہے۔