نریندر مودی صحیح معنوں میں غیرمعمولی شخص ہے جن کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہی ان لوگوں کے لئے قابل رسائی ہوتے ہیں جنہیں مسائل اور نا انصافی کا سامنا ہوتا ہے۔جب بھی ہم نے ایسا کوئی معاملہ ان کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے فوراً ہی اس کا حل نکالا اور مسئلہ کاحل اس طرح نکالا کہ انصاف ہوا اور ناانصافی دور ہوئی۔ بحیثیت وزیراعظم انہوں نے متعدد سنگ میل کام کئے ہیں کچھ تو مکمل ہوگئے ہیں اور دوسرے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں۔ان کی اصل ہنر مندی افسر شاہی کی روکاوٹیں کو دور کرنے اور صحیح معنوں تبدیلی لانے میں ہے۔ہندوستان اس کام کے لئے ہمیشہ ہی انہیں یاد کرے گا۔