’’میں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ میں دنیا کی بلند ترین چوٹی پر چڑھوں گی اور اس وقت بھارت کے وزیراعظم سے ملاقات بھی مکمل طور پر غیر متوقع تھی، میرا تعلق ایک چھوٹے شہر سے ہے اور میری زندگی کا یہ ایک عظیم لمحہ تھا کہ میں نے تقریباً ایک گھنٹے تک وزیر اعظم سے ملاقات کی اور وہ مجھ سے اس حد تک دوستانہ انداز میں محو گفتگو رہے جیسے کہ وہ کنبہ رکن ہوں اور یہ میرے لیے ازحد حوصلہ افزا تھا اور مجھے ان سے بڑا حوصلہ ملا۔ میں اپنی زندگی پر اتنا بڑا اثر مرتب کرنے کے لیے مودی جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔ میں نادار پس منظر کی ایک قبائلی لڑکی ہوں، میرے والدین کاشتکار ہیں اور مواقع بہت کم ہیں تاہم اب عوام مجھے اس لیے جانتے ہیں کہ میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور میری زندگی میں ایک زبردست تبدیلی رونما ہوئی ہے۔‘‘