شنیل کی سی ای او ، لینا نائر
وزیر اعظم سے ملاقات میرے لیے ازحد خوشگوار تجربہ تھا۔ ان سے گفتگو کرنا میرے لیے فخر کا لمحہ تھا۔ وہ میری حصولیابیوں کو لے کر بڑی حوصلہ افزا باتیں کر رہے تھے، مگر ا س سے بھی اہم بات یہ تھی کہ وہ اس بات کے خواہش مند تھے کہ میں خواتین اور لڑکیوں کو تعاون فراہم کرتا رہاں اور بھارت سے آنے والی متعدد خواتین اور لڑکیوں کے لیے ایک مثالی نمونہ بنا رہوں۔ لہٰذا کاروبار اور نمو اور ترقی کے تمام تر شعبوں میں خواتین کو تعاون فراہم کرنے، خصوصاً کاروبار کے معاملے میں انہیں آگے بڑھانے کے سلسلے میں آپ ان کی عہد بندگی کے ذو ق و شوق کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔