ہم نے ایک ساتھ یہ تسلیم کیا ہے کہ حجری ایندھن کے ذخیرے طویل عرصے تک نہیں چلیں گے اور اسے ایک ایسے ایندھن سے بدلنا ہوگا جو کسی کو نقصان پہنچائے بغیر کوئلہ، تیل اور گیس جیسی تمام چیزوں کا متبادل بن سکتا ہو۔ یہ ایک ایسا موضوع ہے، جس پر وزیر اعظم مودی کا ایک واضح اور دور رَس نقطہ نظر ہے۔۔۔ میں نے انسانیت سے متعلق ان کی کوششوں کے لیے بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنی مدت کار میں وزیر اعظم مودی نے اقتصادی ترقی کو زمینی سطح تک پہنچایا ہے۔