ڈاکٹر جل بائیڈن، امریکہ کی خاتون اول
جناب وزیر اعظم، میں جانتی ہوں کہ تعلیم آپ کے دل سے قریب ایک موضوع ہے ، جیسا کہ یہ خود میرے لیے بھی ہے۔ تمام بھارتیوں خصوصاً لڑکیوں کے لیے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کام، یعنی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کی فراہمی اور ہماری جدید ورک فورس کے لیے انہیں جو ہنرمندیاں درکار ہیں، انہیں حاصل کرنے کے لیے آپ کی کوشش اتنی ہی اہم ہے۔