وزیراعظم نریندر مودی کےمثبت موقوف، ان کی تخیلات کے پیمانے، ہندوستان کے لئے ان کی اولوالعزمی اور ان کی زود فہمی کے نتیجہ میں ہمارے ملک کو نئی حیات ملی ہے اور عالمی برادری میں اس کی عزت اور احترام میں اضافہ ہوا ہے۔ آج اعتماد کا ماحول بنا ہے جسے محسوس کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مستحکم اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھی ہے جس سے ہر ایک کو فائدہ ہوا ہے۔ ایک ارب سے زائد افراد کی توقعات، ان کی قیادت پر اعتماد کی بنیاد پر انہوں نے خود کو ہندوستان کے عوام کا پردھان سیوک قرار دیا ہے۔ان کی قیادت سے ترغیب پا کر وہ اور ان کی باصلاحیت ٹیم ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے بلا تھکے کام کررہی ہے۔