کملا ہیرس، امریکی نائب صدر
بھارت نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو ترغیب فراہم کی ہے،خواہ فلسفے کی شکل میں ہو یا دینیات کی شکل میں، سیول نافرمانی کی قوت ، یا جمہوریت کے تئیں عہد بندگی۔ دراصل میں جب امریکہ کے نائب صدر کی حیثیت سے دنیا کا دورہ کرتی ہوں تو اس دوران میں نے بھارت کے عالمی اثر و رسوخ کی بہتر جانکاری حاصل کی ۔ جنوب مشرقی ایشیا میں بھارت میں بنے ہوئے ٹیکوں نے زندگیاں اور روزی روٹی بچائی ہے۔ افریقہ براعظم کے سلسلے میں، بھارت کی دیرینہ شراکت داری نے خوشحالی اور سلامتی کو تقویت بہم پہنچائی ہے۔ اور پورے انڈو پیسفک علاقے میں بھارت ایک آزاد اور کھلے خطے کو فروغ دینے میں معاون کا کردار ادا کرتا ہے۔