بھارتی اختراع کاران نے انجینئرنگ اور کمپیوٹر پروگرامنگ کے شعبوں میں بڑے بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مریخ پر ایک مشن ارسال کیا ہے۔ اور انہوں نے ایسی تکنالوجی کمپنیاں شروع کی ہیں اور ان کی قیادت کی ہے جو خود کار موٹر گاڑیوں، روبوٹکس، سائبر سکیورٹی، موسمیاتی اعداد و شمار اور ڈجیٹل سرمایہ کاری کے معاملے میں عالمی قائدین کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ یہ تمام تر کمپنیاں انسانی حالات کو بہتر بنانے کے لیے خدمت انجام دے سکتی ہیں اور عوام الناس کو اوپر اٹھا سکتی ہیں۔ بھارت کی عالمی رابطہ کاری صرف بھارت کے عوام کے فائدے کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کا فائدہ امریکہ اور ارد گرد کی پوری دنیا کے عوام کو بھی پہنچتا ہے۔