کنول سبل
نریندر مودی ایک ایسے مضبوط قائد ہیں جو ہماری جمہو ریت کا تقاضہ ہیں تا کہ ملک اپنے ان مضمرات کو حاصل کر سکے، جو ابھی تک حاصل نہیں کئے جا سکے ہیں۔ ان کے لئے ایک ایسا ملک ، جس نے انسانی تہذیب کی ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے اور زبردست دانشورانہ وسائل کا حامل ہے، جس قدر پیش رفت اقتصادی لحاظ سے یہ ملک حاصل کر رہا ہے، اس کے علا وہ اس ملک کو دنیا میں اس کا صحیح مقام بھی حاصل ہو نا چا ہئے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر رابطے کر رہے ہیں اور ان کے اندر ایسی قوت ارادی اور اپنی ذات پر یقین واثق ہے جو ہم نے کئی دہا ئیوں سے نہیں دیکھا۔ دنیا کے بڑے رہنما ؤں کے ساتھ جذباتی تعلقات اسطوار کر نے کی ان کی صلاحیت سے ان کی قابل ذکر مدبرا نہ صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے ۔