کیکی مستری، وی سی اور سی ای او، ایچ ڈی ایف سی
ہم مخصوص طرح کے ٹیکس نظام کے عادی رہے ہیں جس کے تحت ہم برسوں رہے ہیں، لہٰذا ایک حد تک ہمیں اس کی عادت سی ہو گئی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی ساتھ کوئی بھی ایسی چیز جو نئی ہوتی ہے وہ تھوڑے سے مسائل تو پیدا کرتی ہے تاہم عرصۂ دراز میں یہ مفید ثابت ہونے جا رہی ہے۔ دور رس معنوں میں اس نے ملک کو متحد کیا ہے اور ایک مشترکہ ٹیکس نظام متعارف کرایا ہے۔ اس نے کسی بھی قسم کی ٹیکس کی چوری ، یا گھوٹالے یا ایسے ہی کسی دوسرے طریقے کا راستہ بند کیا ہے جو معیشت کے لئے ایک بڑی بات ہے۔