گائے سیبسٹین، آسٹریلیائی گلوکار
عزت مآب وزیر اعظم سے میری ملاقات شاندار تھی اور ہم نے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ ازحد مہربان اور شفیق تھے، جو سب کی باتی یکساں طور پر سن رہے تھے۔ ہم نے موسیقی کے بارے میں بھی بات کی، انہوں نے مجھے ایک نغمہ دکھایا جو ’ناٹو ناٹو‘ کے نام سے وائرل ہو گیا ہے۔ یہ نغمہ اتنا مشہور ہوا کہ کوریائی سفارتخانے نے اس کا کور بھی کیا ہے۔ اس لیے، میں اسے سیکھنے جا رہا ہوں۔ انہوں نے میری ماں کے بارے میں بھی بات کی، جو کانپور سے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے درمیان کافی کچھ مشترک ہے۔ یہ میرے لیے یقیناً ایک خوبصورت وقت تھا اور جب میں یہاں سے نکلوں گا، تو سب سے پہلے اپنی ماں سے بات کروں گا اور ان کو اس ملاقات کے بارے میں بتاؤں گا۔ انہیں بہت خوشی ہوئی تھی کہ میں عزت مآب وزیر اعظم سے ملاقات کر رہا ہوں، اس لیے یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔