وزیر اعظم مودی چا ہتے ہیں کہ بھا رت اپنے پیروں پر کھڑا ہو جا ئے ۔ وہ آتم نربھرتا (خود کفالت)میں یقین رکھتے ہیں۔ وہ کسی بھی صورت میں کسی کا احساس مند ہو نا یا کسی کے ساتھ کو ئی احسان کر نا پسند نہیں کر تے ۔ مو دی جی فوری طور پر بات سمجھ جا تے ہیں اور جدید ترین نظریات و خیالات کو فوراً جذب کر لیتے ہیں۔ دیگر خود مختار ممالک کے ساتھ بھارت کے باہمی تعلقات استوار کر نے میں انہیں خصوصی دلچسپی ہے ۔ ان کے اندر ایک مشنری جوش و جذبہ ہے۔ ایک تجربہ کار منتظم کے طور پر ،انہوں نے بین الاقوامی امور میں ،تعمیراتی کردار ادا کیا ہے اور بھا رت کی حیثیت کو مستحکم بنا یا ہے ۔ وہ نا داروں اور کا ر پوریٹ قائدین دونوں کے انداز فکر کو سمجھنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں۔