Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے یوگی آدتیہ ناتھ اور  ان کے وزراء کی کونسل کو حلف لینے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے وزراء کی کونسل کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے عہدے کا حلف لینے کے لیے مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں کی متعدد حصولیابیوں کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں، ریاست ترقی کے نئے باب رقم کرے گی۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا:

’’اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر @myogiadityanath جی اور ان کی کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ پچھلے پانچ سالوں میں ریاست کے ترقیاتی سفر نے کئی اہم منزلیں طے کی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ریاست عوامی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے  ترقی کا ایک اور نیا باب رقم کرے گی۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3247