وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے یکم جنوری ، 2022 سے واجب الادا مہنگائی بھتہ (ڈی اے ) کی ایک اضافی قسط اورپینشن یافتگان افراد کے لئے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کے اجراء کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں قیمتوں میں اضافے کی تلافی کی غرض سے بنیادی تنخواہ /پینشن کی موجودہ شرح 31فیصد میں 3فیصد کا اضافہ کیاگیاہے ۔
یہ اضافہ منظورشدہ فارمولے کے عین مطابق ہے جو کہ ساتویں سینٹرل پے کمیشن کی ہدایات پرمبنی ہے ۔
مہنگائی بھتے اورمہنگائی کی ریلیف ، دونوں کی وجہ سے سرکاری خزانے پرسالانہ 9544.50کروڑروپے کا مشترکہ اثرپڑے گا۔ اس اضافے سے لگ بھگ مرکزی حکومت کے47.68لاکھ ملازمین اور 68.62لاکھ پینشن یافتگان افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
*****
ش ح ۔ ع م ۔ ع آ
U-3489