پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جمہوریہ ہند کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اور آسٹریلیا کی حکومت کے صحت اور عمر رسیدہ افراد کی نگہداشت کے محکمے کے درمیان کھیلوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے (ایم او یو) کو منظوری دی۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دو طرفہ تبادلے کے پروگرام کھیل سائنس، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے، کھلاڑی اور کوچ کی تربیت و ترقی؛ کھیل گورننس اور انٹیگریٹی ؛ کھیل میں زمینی سطح پر شرکت؛ اہم کھیل تقریبات ؛ کھیل میں تنوع اور شمولیت میں علم اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کریں گے، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
آسٹریلیا کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون سے حاصل ہونے والے فوائد ذات، نسل، علاقہ، مذہب اور جنس سے قطع نظر تمام کھلاڑیوں پر یکساں طور پر نافذ ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ن ا۔
U-8428