Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام  کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ترغیب فراہم کرنے والی دوراندیش شخصیت، شاندار سائنس داں، سرپرست اور ایک عظیم محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

“ہمارے پیارے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پر  خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہیں ترغیب فراہم کرنے والی دوراندیش شخصیت، شاندار سائنس داں، سرپرست اور ایک عظیم محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ملک کے تئیں ان کا جذبہ ایثار مثالی تھا۔ ان کے خیالات بھارت کے نوجوانوں کو ایک ترقی یافتہ اور مضبوط بھارت کی تعمیر میں تعاون فراہم کرنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔”

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3397