Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کو برازیل کے صدر کا ٹیلی فون کال موصول


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج برازیل کے صدر عالی جناب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا ٹیلی فون  کال ملا۔

وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ اپنے برازیل کے دورے کو یاد کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع، زراعت، صحت اور عوام کے درمیان تعلقات میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا۔

ان بات چیت کی بنیاد پرانہوں نے ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزائم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پربھی  تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*******

(ش ح – ظ ا- ع ن)

UR No. 4343