Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست کے 25 ویں یوم تاسیس پر چھتیس گڑھ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چھتیس گڑھ ، جو فطرت اور ثقافت کے لیے وقف ریاست ہے ، ترقی کے نئے معیارات قائم کر رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ کبھی نکسل ازم سے متاثر ہونے والے بہت سے علاقے اب ترقی میں مقابلہ کر رہے ہیں۔  وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چھتیس گڑھ کے باصلاحیت لوگوں کی محنت اور  کاروباری  اقدام  وکست بھارت  کے وژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر یں گے  ۔

ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا ؛

’’چھتیس گڑھ کے میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو ریاست کے یوم تاسیس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر بہت سی نیک خواہشات۔ فطرت اور ثقافت سے متمول  یہ ریاست آج ترقی کے نئے معیارات  قائم کرنے میں مصروف  ہے۔ کبھی نکسل ازم سے متاثر بہت سے علاقے اب ترقی کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اپنے لوگوں کی  لگن اور ہنر مندی کے ساتھ، ریاست ایک وکست بھارت  کے وژن کو  پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی‘‘۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 603