Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی


بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد  نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم  نے سماجی ہم آہنگی ، بھائی چارے کو آگے بڑھانے اور ملک بھر میں تعلیم  کو بہتر بنانے کے لیے مفتی اعظم کی قابل ستائش کوششوں کا ذکر کیا۔

ایک ایکس پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا:

@shkaboobacker”

’’بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابو بکر احمد صاحب کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ ہم نے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سماجی آہنگی اور بھائی چارے کو آگے بڑھانے اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ان کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔

@shkaboobacker ‘‘

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2551