Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سربیا کے صدر کے ذریعہ تحریر کردہ ایک مضمون ساجھا کیا جس میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح انڈیا اے آئی امپیکٹ سربراہ اجلاس بھارت کو مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی بیانیے میں مرکزی حیثیت دلاتا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مصنوعی ذہانت میں بھارت کی قیادت کو حاصل ہوئی شناخت کا خیرمقدم کیا، جیسا کہ سربیا کے صدر عزت مآب جناب الیگزینڈر وُسیک نے کہا ہے۔ اپنے پیغام میں سربیا کے صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ ایک کانفرنس سے کہیں بڑھ کر ہے- یہ ایک اہم لمحہ ہے جو بھارت کو مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی بیانیے کے مرکز میں مضبوطی کے ساتھ کھڑا کرتا ہے۔

پی ایم او انڈیا کے سوشل میڈیا ہینڈل نے ایکس پر لکھا:

’’سربیا کے صدر@predsednikrs نے لکھا ہے کہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ ایک کانفرنس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ کس طرح یہ سربراہ اجلاس بھارت کو مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی بیانیے کے مرکز میں مضبوطی کے ساتھ کھڑا کرتا ہے۔‘‘

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2610