پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی اور عید کی مبارکباد پیش کرنے کے بعد علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی اور انہیں اور قطر کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے قطر کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور خطہ کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ جناب مودی نے قطر میں ہندوستانی برادری کی دیکھ بھال اور حمایت کے لیے بھی شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن اور استحکام کی امید ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کے ذریعہ محفوظ اور بلا روک ٹوک نیویگیشن کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:
‘‘میرے بھائی، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی، امیر قطر سے بات کی اور انہیں اور قطر کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔
ہم نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا اور خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی شدید مذمت کی۔
ہندوستانی برادری کی دیکھ بھال اور حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا اور خطے میں امن اور استحکام کی امید ظاہر کی۔
ہم آبنائے ہرمز کے ذریعہ محفوظ اور بلا روک ٹوک آمدورفت کی حمایت کرتے ہیں’’۔
Spoke with my brother, H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the Amir of Qatar, and conveyed warm Eid greetings to him and the people of Qatar.
Reiterated that we stand in solidarity with Qatar and strongly condemn the attacks on the region’s energy infrastructure.
Expressed…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 19, 2026
*****
ش ح – ظ الف –ف ر
UR No. 4508