Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی بحرین کے بادشاہ سے بات چیت


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ ایک نتیجہ خیز بات چیت کی، جس کے دوران تہوار کی مبارکبادوں کا تبادلہ کیا گیا اور علاقائی سلامتی سے متعلق خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے بات کی اور انہیں اور بحرین کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیائی خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے توانائی اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان حملوں کے عالمی خوراک، ایندھن اور کھاد کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جناب  نریندر مودی نے جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور سمندری راستوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی اہمیت کو دہرایا۔ وزیر اعظم نے بحرین میں مقیم ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر عزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:

بحرین کے بادشاہ، عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ عید الفطر کے موقع پر انہیں اور بحرین کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔

ہم نے مغربی ایشیائی خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں توانائی اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی مذمت کی، اور اس بات پر زور دیا کہ ان حملوں کے عالمی خوراک، ایندھن اور کھاد کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور سمندری راستوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

بحرین میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر عزت مآب  بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

***

UR-4585

(ش ح۔اس ک  )