Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم 21 اپریل کو راجستھان کا دورہ کریں گے


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل 2026 کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وہ تقریباً 11:30 بجے بالوترہ کے پچپدرا میں بھارت کے پہلے گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری-کم-پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ اہم منصوبہ بھارت کے توانائی اور پیٹرو کیمیکل شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہندستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ(ایچ پی سی ایل) اور حکومتِ راجستھان کے مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم یہ 9 ملین میٹرک ٹن سالانہ  (ایم ایم ٹی پی اے) صلاحیت کا گرین فیلڈ ریفائنری-کم-پیٹرو کیمیکل کمپلیکس 79,450 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ جدید ترین کمپلیکس ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل پیداوار کو یکجا کرتا ہے، جس میں 2.4 ایم ایم ٹی پی اے کی پیٹرو کیمیکل صلاحیت شامل ہے۔ اس ریفائنری کا نیلسن کمپلیکسٹی انڈیکس 17.0 ہے اور اس میں 26 فیصد سے زائد پیٹرو کیمیکل ییلڈ حاصل کیا گیا ہے، جو عالمی معیار کی کارکردگی اور پائیداری کے مطابق ہے۔

یہ منصوبہ بھارت کی توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے، پیٹرو کیمیکل شعبے میں خود کفالت بڑھانے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ خطے میں پیٹرو کیمیکل اور پلاسٹک پارک کے قیام کے لیے ایک مرکزی صنعتی یونٹ کے طور پر بھی کام کرے گا، جس سے ذیلی صنعتوں اور متعلقہ شعبوں کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں، یہ ریفائنری روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرے گی اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

******

(ش ح ۔ م م۔ت ا(

U.No.6060