پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی عظیم ترین روحانی شخصیات میں سے ایک آدی شنکراچاریہ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی گہری تعلیمات ، خیالات اور ادویت ویدانت کا فلسفہ عالمی سطح پر بے شمار لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔ اور روحانی فکر کو زندہ کرنے اور ملک بھر میں روحانی مراکز قائم کرنے کی ان کی کوششیں ایک دیرپا تحریک بنی ہوئی ہیں ۔ جناب مودی نے مزید کہا ، ’’ان کی حکمت ہماری راہ کو روشن کرتی رہے اور سچائی ، ہمدردی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ہماری وابستگی کو مضبوط کرتی رہے ۔‘‘
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’آدی شنکراچاریہ جینتی کے مقدس موقع پر ، ہندوستان کی عظیم ترین روحانی شخصیات میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ۔ ان کی گہری تعلیمات ، خیالات اور ادویت ویدانت کا فلسفہ عالمی سطح پر بے شمار لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔ انہوں نے ہم آہنگی ، نظم و ضبط اوروحدت الوجود پر زور دیا ۔ روحانی فکر کو زندہ کرنے اور ملک بھر میں روحانی مراکز قائم کرنے کی ان کی کوششیں ایک دیرپا تحریک بنی ہوئی ہیں ۔ ان کی حکمت ہماری راہ کو روشن کرتی رہے اور سچائی ، ہمدردی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ہماری وابستگی کو مضبوطی عطا کرے ۔ ‘‘
On the sacred occasion of Adi Shankaracharya Jayanti, paying homage to one of India’s greatest spiritual luminaries. His profound teachings, thoughts and philosophy of Advaita Vedanta continue to guide innumerable people globally. He emphasised harmony, discipline and the oneness… pic.twitter.com/xLx45KuVsq
— Narendra Modi (@narendramodi) April 21, 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ع و۔ع ن)
U. No. 6111