پی ایم انڈیا
پرم پوجیہ جگت گرو سری سری سری ڈاکٹر نرملانند ناتھ مہاسوامی جی ، سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی دیو گوڑا جی ، یہاں کےگورنر جناب تھاور چند گہلوت جی ، پرم پوجیہ جگت گرو سوامی پرماتمانند سرسوتی جی ، مرکز میں میرے ساتھی ، ایچ ڈی کماراسوامی جی ، شوبھا کرندلاجے جی ، کرناٹک میں قائد حزب اختلاف آر اشوکا جی ، ریاست کے وزیر این چیلورائے سوامی جی ، سبھی پوجیہ سنت ، دیگر تمام معززین اور بڑی تعداد میں تشریف فرما تمام بھائی بہنیں ۔
ساتھیو ،
آج میرا ذہن کچھ ایسے جذبات سے بھرا ہوا ہے جن کا اظہار الفاظ میں کرنا مشکل ہے ۔ شری کال بھیروں مندر میں درشن اور پوجن ، شری گرو بھیرویکیہ مندر کے شاندار افتتاح کا گواہ بننا ، تاریخی جوالا پیٹھ میں وقت گزارنا ، روحانی بلندیوں پر پہنچے سنتوں کی قربت حاصل کرنا اور اب یہاں موجود عوام کا درشن کرنا ، یہ تجربات ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے ۔ میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ مجھے آپ سب کے درمیان آنے کا موقع ملا ۔ میں اس موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
ساتھیو ،
کرناٹک آنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہوتی ہے۔ جب بھی میں یہاں آتا ہوں ، مجھے ایک نئی تحریک ملتی ہے ۔ لیکن آج مدھور مانڈیا ضلع کے سکرے نگرا کا یہ دورہ کئی وجوہات سے اہم ہے ۔ یہ سرزمین گنے کی مٹھاس کے لیے جانی جاتی ہے اور یہی مٹھاس یہاں کے لوگوں کے الفاظ میں نظر آتی ہے ۔ ان کا اپنا پن ، ان کے استقبال کا احساس دل کو چھوتا ہے ۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ کرناٹک فلسفہ اور ٹیکنالوجی دونوں میں مالا مال ہے ۔ یعنی فلسفے کی گہرائی اور ٹیکنالوجی کی طاقت دونوں یہاں موجود ہیں ۔ سری آدی چنچن گیری مہاسنستھان مٹھ جیسے روحانی مراکز اس عظیم سرزمین کا ایک بہت بڑا تحفہ ہیں ۔ یہ ادارہ فلسفہ ، روحانیت اور اخلاقی اقدار کے ذریعے معاشرے کو سمت دیتا ہے ۔
ساتھیو ،
ہندوستان ہزاروں سالوں سے چلی آرہی ایک متحرک تہذیب ہے ۔ دنیا میں ایسی بہت کم مثالیں ملتی ہیں جہاں روایات اتنے طویل عرصے تک برقرار رہیں ۔ جب ہم سری آدی چنچن گیری مہاسنستھان مٹھ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں اس تسلسل کا ایک ٹھوس مظہر نظر آتا ہے ۔ اس پوتر مٹھ کی تاریخ تقریبا دو ہزار سال پرانی ہے ۔ اس کی گرو پرمپرا، اس کا روحانی فلسفہ اور اس کی خدمت کی روایت نے اس سرزمین کو نسلوں سے مالا مال کیا ہے ۔ اسی روایت میں جگد گرو سری سری سری ڈاکٹر بال گنگا دھر ناتھ مہاسوامی جی جیسے عظیم سنت ہوئے ، جنہوں نے اس ورثے کو نئی بلندیاں دیں ۔ آج جگد گرو سری سری سری ڈاکٹر نرملانند ناتھ مہاسوامی جی اسی دھارے کو نئی توانائی ، رفتار اور لگن کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھا رہے ہیں ۔
ساتھیو ،
ہمارے معاشرے میں وقتا فوقتا ایسی عظیم شخصیات آتی رہی ہیں ، جو صرف روحانی رہنمائی تک محدود نہیں رہی ہیں ۔ وہ لوگوں کے درمیان رہے ، انھوں نے لوگوں کے سُکھ دُکھ کو سمجھا ، ان کی جدوجہد کو محسوس کیا اور معاشرے کو غم سے ، مصائب سے ، مشکلات سے نکالنے کا راستہ دکھایا ۔ جگت گرو سری سری سری سری ڈاکٹر بال گنگادھرناتھ مہاسوامی جی ایسی ہی ایک روحانی شخصیت تھے ۔ وہ اب جسم کے ساتھ ہمارے ساتھ نہیں ہیں ، لیکن وہ یہاں موجود ہیں ۔ انہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کئی سطحوں پر کام کیا ۔ ان کے پاس گہری روحانی طاقت تھی ، لیکن ان کی زندگی محض سادھنا تک محدود نہیں تھی ۔ گاؤں کے پس منظر سے آنے کے سبب وہ دیہی نوجوانوں کی امنگوں کو سمجھتے تھے، عام انسانی چیلنجوں کو سمجھتے تھے ۔ لہذا ، ان کے لیے بھکتی کا مطلب معاشرے سے دور جانا نہیں تھا ، بلکہ آگے بڑھ کر معاشرے کی ذمہ داری لینا تھا ۔
ساتھیو ،
مہاسوامی جی نے تعلیم کے شعبے میں سینکڑوں ادارے قائم کیے ، جہاں پرائمری سطح سے لے کر میڈیکل اور انجینئرنگ جیسے پروفیشنل کورسز تک کی تعلیم دی جا رہی ہے ، اس کا فائدہ سب سے زیادہ غریب اور دیہی خاندانوں سے آنے والے بچوں کو ملا ہے۔ ۔ ان کا وژن صحت کے شعبے میں یکساں طور پر تبدیلی لانے والا تھا ۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کے ایسے ادارے بنائے ، جہاں آج بھی خدمت کے احساس کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے ۔ ان کا ماننا تھا کہ معیاری صحت کی دیکھ بھال چند لوگوں کا اختیار نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر شہری تک پہنچنا چاہیے ۔
ساتھیو ،
آج ہماری حکومت بھی اسی وژن کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت کڑوں غریبوں کا اسپتالوں میں مفت علاج کیا گیا ہے ۔ ہم نے اس اسکیم کو 70 سال سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں تک بھی بڑھایا ہے ، تاکہ انہیں وقار کے ساتھ بہتر صحت سہولیات حاصل ہو سکیں ۔
ساتھیو ،
آج اس سری گرو بھیرویکیہ مندر میں موجود ہونا اور جگت گرو سری سری سری ڈاکٹر بال گنگا دھرناتھ مہاسوامی جی کا آشیرواد حاصل کرنا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے ۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مہاسوامی جی ہمدردی کے مجسمہ تھے ۔ ان کی ہمدردی صرف انسانوں تک محدود نہیں تھی بلکہ یہ تمام جانداروں تک پھیلی ہوئی تھی ۔ موروں کی حفاظت کے لیے انہوں نے جو سماجی تحریک کھڑی کی وہ اس کی ایک مثال ہے اور آج سوامی جی نے مجھے یادگاری نشان کے طور پر مور ہی دیا ہے ۔ یہ نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کا کام ہے بلکہ یہ ہمارے ثقافتی شعور سے بھی جڑا ہوا ہے ، کیونکہ مور ہمارے ملک کا قومی پرندہ ہے اور بھگوان سبرامنیم کی سواری بھی ہے ۔ ویسے ، دہلی میں تمام ہم وطنوں کی مہربانی سے حکومت ہند نے مجھے جو سرکاری رہائش گاہ دی ہے، وہاں بھی مور بہت ہیں اور کئی سے تو میری اچھی دوستی بھی ہوگئی ہے۔ میں تو خود دیکھتا ہوں کہ مور کتنا پرسکون اور خوبصورت پرندہ ہے ۔
ساتھیو ،
آج جگت گرو سری سری سری ڈاکٹر نرملانند ناتھ مہاسوامی جی اپنے گرو کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ ان کے ہوئے راستے پر چل کر لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا رہے ہیں ۔ اپنے گرو کے اعزاز میں سری گرو بھیرویکیہ مندر کی تعمیر کا مطلب محض ایک ڈھانچہ بنانا نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک جذبے کو عملی شکل دینا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ جگہ یقینی طور پر خدمت ، سادھنا اور تحریک کا مرکز بنے گی ۔
ساتھیو ،
سری آدی چنچن گیری مہاسنستھان مٹھ، انّ ، اکشر ، آروگیہ ، آدھیاتم ، آشرے، ارنّیہ ، آکلو ، انوکمپا اور انوبندھ کے 9اصولوں پر کام کرتا ہے ۔ اسی جذبے سے میں آپ کے سبھی کے سامنے ایسے 9 شعبے رکھنا چاہتا ہوں جہاں ہم سب مل کر اجتماعی عہد لےسکتے ہیں ۔ میں اپنے 9 آگرہ یعنی گزارش آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔
ساتھیو ،
یہ ہمارا مانڈیا علاقہ پانی کی اہمیت کو خوب سمجھتا ہے۔ یہ پورا خطہ ماں کاویری کے آشرواد سے پروان چڑھا ہے اور اس لیے میری پہلی گزارش ہے کہ ہم سب پانی بچانے اور اس کے بہتر انتظام کا عہد کریں۔میری دوسری گزارش درختوں اور قدرت سے متعلق ہے۔ ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت کروڑوں لوگوں نے اپنی ماؤں کے نام پر پیڑ لگائے ہیں۔ ہمیں بھی اپنی ماں کے احترام میں پیڑ ضرور لگانا چاہیے اور دھرتی ماں کی حفاظت کا عہد کرنا چاہیے۔میری تیسری گزارش صفائی کے بارے میں ہے۔ چاہے مذہبی مقامات ہوں، عوامی جگہیں ہوں، گاؤں ہوں یا شہر، ہر جگہ صفائی برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، یہ ہمارا فرض ہے۔میری چوتھی گزارش سو دیشی اور خود کفالت سے متعلق ہے۔ ہمیں بھارتی مصنوعات کو اپنانا چاہیے، بھارتی صنعت کاروں اور صنعتوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے پیغام کو اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیے۔میری پانچویں گزارش ملک کی خوبصورتی کو دیکھنے سے متعلق ہے۔ ہمیں اپنے ملک کو جاننا چاہیے، ملک کے مختلف حصوں کا سفر کرنا چاہیے اور مقامی سیاحت کو فروغ دینا چاہیے۔
ساتھیو ،
مانڈیا محنتی کسانوں کی سرزمین ہے۔ میرا چھٹی گزارش کسانوں سے ہے کہ وہ کیمیکل سے پاک، قدرتی کھیتی باڑی کی طرف آگے بڑھیں۔میری ساتویں گزارش صحت مند خوردو نوش سے متعلق ہے۔ اس وقت ہمارے درمیان محترم شری دیوے گوڑا جی موجود ہیں، جو ‘راگی مُدّے’ کو مقبول بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ پورا خطہ راگی کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ نوجوان نسل بھی ملٹس کو اپنی غذا میں شامل کریں۔ ہمارے ملک میں موٹاپا ایک بڑاچیلنج بنتا جا رہا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے کھانے میں تیل کی مقدار کو 10 فیصد کم کرنے کی بھی کوشش کریں۔میری آٹھویں گزارش یوگا، کھیل اور فٹنس سے متعلق ہے۔ ہم سب کو ان چیزوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔میری نویں گزار خدمت کے جذبے سے متعلق ہے، جسے آپ لوگ اپنے کاموں کے ذریعے مسلسل ثابت کر رہے ہیں۔
ساتھیو ،
ضرورت مندوں کی خدمت معاشرے کو مضبوط بناتی ہے ، یہ آپ کی زندگی میں ایک بڑے مقصد کا اضافہ کرتی ہے ۔ اگر ہم سب ایمانداری کے ساتھ آگے بڑھیں اور ان نو گزارشات پر ایماندری اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں تو ہم ترقی یافتہ کرناٹک اور ترقی یافتہ ہندوستان کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ میں ایک بار پھر اس موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ میں جگت گرو سری سری سری ڈاکٹر نرملانند ناتھ مہاسوامی جی اور سری آدی چنچن گیری مہاسمستان مٹھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اس مقدس موقع پر ، اس مقدس سرزمین پر ، اس تپوبھومی میں آپ نے مدعو کیا اور کچھ لمحات آپ کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا۔ میں دل سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت بہت نیک خواہشات، شکریہ۔
****
ش ح۔ م م۔ص ج
U. No. 5848
Speaking at the inauguration of Sri Guru Bhairavaikya Mandira in Mandya, Karnataka. https://t.co/qvYxPUNhYA
— Narendra Modi (@narendramodi) April 15, 2026
भारत, हजारों वर्षों से चलती आ रही एक जीवंत सभ्यता है।
— PMO India (@PMOIndia) April 15, 2026
दुनिया में बहुत कम ऐसे उदाहरण मिलते हैं जहां परंपराएं इतनी लंबी अवधि तक निरंतर बनी रहती हैं: PM @narendramodi
हमारे समाज में समय-समय पर ऐसे महान व्यक्तित्व आते रहे हैं,
— PMO India (@PMOIndia) April 15, 2026
जो केवल आध्यात्मिक मार्गदर्शन तक सीमित नहीं रहे।
वे लोगों के बीच रहे, उन्होंने लोगों के सुख-दुख को समझा, उनके संघर्ष को महसूस किया और समाज को दुख से, पीड़ा से, कठिनाई से बाहर निकालने का रास्ता दिखाया: PM @narendramodi
मेरा आठवां आग्रह योग, खेल और फिटनेस से जुड़ा है। हम सभी को इन्हें अपने जीवन का हिस्सा बनाना चाहिए।
— PMO India (@PMOIndia) April 15, 2026
मेरा नौवां आग्रह सेवा भावना से जुड़ा है: PM @narendramodi
मेरा छठा आग्रह किसानों से है कि वे प्राकृतिक खेती की ओर बढ़ें।
— PMO India (@PMOIndia) April 15, 2026
मेरा सातवां आग्रह स्वस्थ खानपान से जुड़ा है। हमारे बीच आदरणीय श्री देवेगौड़ा जी मौजूद हैं। वे ‘रागी मुद्दे’ को लोकप्रिय बनाने के लिए जाने जाते हैं। ये पूरा क्षेत्र रागी के महत्व को समझता है। युवा पीढ़ी भी मिलेट्स को…
मेरा पहला आग्रह है कि हम सभी पानी बचाने और उसके बेहतर प्रबंधन का संकल्प लें।
— PMO India (@PMOIndia) April 15, 2026
मेरा दूसरा आग्रह पेड़ और प्रकृति से जुड़ा है। ‘एक पेड़ मां के नाम’ अभियान के तहत करोड़ों लोगों ने अपनी माताओं के नाम पर पेड़ लगाए हैं। हम भी अपनी मां के सम्मान में पेड़ लगाएं और धरती माता की रक्षा का…