Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بابا وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کی، قوم کی خوشحالی اور عوام کی اچھی صحت کے لیے دعا کی

وزیر اعظم نے بابا وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کی، قوم کی خوشحالی اور عوام کی اچھی صحت کے لیے دعا کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کاشی میں بابا وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کی، جہاں انہوں نے قوم کی خوشحالی، ترقی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی۔

“ہر ہر مہادیو!

کاشی میں بابا وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کی سعادت حاصل ہوئی۔ یہاں بھگوان بھولے ناتھ سے تمام اہل وطن کے لیے سکھ، خوشحالی اور صحت مند زندگی کی دعا کی۔

ماں اناپورنہ اور ماں گنگا کے درشن سے بے حد سکون ملا۔ ان کی کرپا سے ہر کسی میں مثبت توانائی کا احساس ہو!

 کاشی کے عوام کو ایک بار پھر سلام۔”

***************

(ش ح۔ک ح۔م ش)

U:6446