Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مشن درشٹی کی  کامیاب لانچنگ  پر گیلیکس آئی کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن درشٹی کی کامیاب  لانچنگ   پر گیلیکس آئی کے بانیوں اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گیلیکس آئی کا مشن درشٹی ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک بڑی کامیابی ہے ۔  جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دنیا کے پہلے آپٹو ایس اے آر سیٹلائٹ اور ہندوستان میں نجی طور پر تیار کردہ سب سے بڑے سیٹلائٹ کی  کامیاب لانچنگ  نوجوانوں کے اختراع اور ملک  کی تعمیر کے جذبے کا ثبوت ہے۔  انہوں نے گیلیکس آئی کے بانیوں اور پوری ٹیم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’گیلیکس آئی کا مشن درشٹی ہمارے خلائی سفر میں ایک بڑی کامیابی کی نشان دہی کرتا ہے۔  دنیا کے پہلے آپٹو ایس اے آر سیٹلائٹ اور ہندوستان میں نجی طور پر تیار کردہ سب سے بڑے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ  ہمارے نوجوانوں کے اختراع اور ملک  کی تعمیر کے جذبے کا ثبوت ہے ۔

گیلیکس آئی کے بانیوں اور پوری ٹیم کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6588