Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بہار حکومت میں نئے حلف لینے والے وزراء کو مبارکباد دی

وزیر اعظم نے بہار حکومت میں نئے حلف لینے والے وزراء کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت بہار میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں ان کا عزم بہار کو خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ انہوں نے ایک مضبوط بہار اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو پورا کرنے کے لیے سب سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نے پٹنہ کے دورے کے دوران بہار کے لوگوں سے ملنے والے پیار اور آشیرواد کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان کا پرتپاک استقبال دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور لوگوں کی حمایت اور جوش و خروش پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ عوام میں بے مثال جوش و خروش ترقی اور عوامی خدمت کے تئیں حکومت کے عزم کے لیے مضبوط عوامی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا’’بہار کی این ڈی اے حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات! مجھے یقین ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے آپ کا عزم ہماری ریاست کو خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ آئیے ہم سب مل کر ایک مضبوط بہار اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو پورا کرنے کے لیے کام کریں۔‘‘

بہار کی این ڈی اے حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات! مجھے یقین ہے کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے آپ کا عزم ہماری ریاست کو خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ آئیے ہم سب مل کر ایک مضبوط بہار اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے کام کریں۔

نریندر مودی۔ 7 مئی 2026

’’میں پٹنہ، بہار میں اپنے خاندان کے افراد کی محبت اور آشیرواد سے مغلوب ہوں! میں اس استقبال کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ آپ کا بے مثال جوش صاف ظاہر کرتا ہے کہ ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ہمارے عزم کو لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

نریندر مودی۔ 7 مئی 2026

***

(ش ح۔اص)

UR No 6783