پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سکم کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے کیونکہ سکم اس سال اپنا 50واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کی ترقی کے سفر میں سکم کا تعاون ازحد قابل قدر اور قابل ستائش ہے۔ 50ویں یوم تاسیس سے متعلق تقریبات کے دوران سکم کے اپنے حالیہ دورے کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ریاست کے عوام کی محبت اور گرمجوشی دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
’’اپنی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر میری بہنوں اور بھائیوں کو بہت بہت مبارکباد۔ بھارت کی ترقی میں سکم کا تعاون ازحد قابل قدر ہے۔ ریاست کے عوام کی عمدہ صحت اور خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔
یہ دن ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب سکم اپنے قیام کی 50ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے۔ چند روز قبل، مجھے تقریبات میں شرکت کے لیے سکم کے عوام کے درمیان وقت گزارنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی۔ سکم میں مجھے جو محبت ملی ، وہ میری یادوں کا حصہ بنی رہے گی۔ مرکزی حکومت آنے والے وقت میں سکم کی ترقی کی رفتار کی حمایت کرتی رہے گی۔‘‘
Greetings to my sisters and brothers on their Statehood Day. The contribution of Sikkim to India’s development is deeply valued. Wishing the people of the state good health and prosperity.
This occasion comes at a time when Sikkim is marking 50th Statehood Day celebrations. A…
— Narendra Modi (@narendramodi) May 16, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7143