پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیدر لینڈس (ہالینڈ) کے عزت مآب بادشاہ ولیم- الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما سے ہیگ میں واقع ہوئس ٹین بوش محل میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم اور شاہ و ملکہ نے عوام سے عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت، بھارت اور ہالینڈ کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 2019 میں جلالت مآب (شاہ و ملکہ )کے بھارت کے سرکاری دورے کو تعریف و ستائش کے ساتھ یاد کیا، جس نے باہمی خیرسگالی کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو نئی رفتار عطا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ قائدین نے تعلیم، اختراع، سیمی کنڈکٹر، ڈیجیٹل، آبی و سبز شراکت داریوں کے شعبوں میں جاری باہمی پہل قدمیوں کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے بھارت کے تئیں جلات مآب کے جذبہ خیرسگالی کی ستائش کی اور ان کے دورے کے دوران گرمجوشانہ میزبانی کے لیے اظہار تشکر کیا۔ شاہ و ملکہ نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7158