پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اوسلو میں تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ آئس لینڈ کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ کرسٹرن فروسٹاڈاٹیر سے ملاقات کی۔
یہ وزیر اعظم فروسٹاڈاٹیر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں قائدین کی پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم مودی نے آئس لینڈ کی تاریخ میں سب سے کم عمر کی وزیر اعظم بننے کے لیے وزیر اعظم فروسٹاڈاٹیر کو مبارکباد دی۔
دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کی مضبوطی، خصوصاً جلد ہی عمل میں آنے والی بھارت – یوروپی آزاد تجارتی ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) تجارت اور اقتصادی شراکت داری معاہدے (ٹی ای پی اے) کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے اس امر پر رضامندی ظاہر کی کہ ٹی ای پی اے تجارت، سرمایہ کاری، اور مینوفیکچرنگ میں اشتراک کے معاملے میں حقیقی باہمی امکانات کو واشگاف کرنے کے لیے ایک عمدہ موقع فراہم کرتا ہے۔
دونوں قائدین نے جیوتھرمل توانائی، ماہی پروری، اختراعی تکنالوجیوں، تخلیقی معیشت، ثقافت، سیاحت، نقل و حرکت، اور عوام سے عوام کے مابین تعلقات جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے آرکٹک تحقیق میں تعاون میں اضافہ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم مودی نے آئس لینڈ کی وزیر اعظم کو باہمی طور پر موافق وقت میں بھارت دورے کے لیے مدعو کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7280
PM @narendramodi held a wonderful meeting with PM Kristrún Frostadóttir and discussed ways to deepen India-Iceland cooperation in sectors such as fisheries, geothermal energy, carbon capture and storage, sustainability, clean energy as well as blue economy. The two leaders also… pic.twitter.com/4e63BBFSZU
— PMO India (@PMOIndia) May 19, 2026
Had a wonderful meeting with Prime Minister Kristrún Frostadóttir of Iceland. India deeply values the friendship with Iceland. We talked about ways to improve ties in areas such as clean energy, fisheries, sustainability, geothermal energy, carbon capture and storage and more.… pic.twitter.com/OJEsVQ6Wzm
— Narendra Modi (@narendramodi) May 19, 2026
Ég átti góðan fund með forsætisráðherra Íslands, Kristrúnu Frostadóttur. Indland metur mikils vináttu sína við Ísland. Við ræddum leiðir til að efla samstarf umræddra landa á hinum ýmsu sviðum eins og hreinni orku, sjávarútvegi, sjálfbærni, jarðhita, kolefnisföngun og geymslu, og… pic.twitter.com/PF665xzBpj
— Narendra Modi (@narendramodi) May 19, 2026