پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تیسری بھارت – نارڈک سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ، اوسلو میں ڈنمارک کی قائم مقام وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میٹے فریڈرکسن سے ملاقات کی
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کا جائزہ لیا اور مشترکہ ایجنڈے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-ڈنمارک گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں کی گئی پیشرفت کا خیرمقدم کیا جو ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے میدان میں تعاون کو ترجیح دیتی ہے اور دونوں ممالک میں سبز منتقلی میں مدد کرنے کی کوششوں کو یکجا کرتی ہے۔ 2020 میں گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے آغاز کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کو یاد کرتے ہوئے، رہنماؤں نے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، مواصلات، جدید تحقیق، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے دفاع اور اے آئی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ڈنمارک کی کمپنیوں کو گفٹ سٹی گجرات میں موجودگی کی دعوت دی۔
وزیر اعظم مودی نے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ہندوستانی معیشت میں سبز حل کے لیے ڈنمارک کی تکنالوجیوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے ہندوستان کی تیاری سے آگاہ کیا۔ پانی کے شعبے میں، رہنماؤں نے وارانسی میں صاف ندیوں پر اسمارٹ لیبارٹری (ایس ایل سی آر) کے قیام کے لیے ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان کامیاب تعاون کا ذکر کیا جو حکومت ہند، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی – بنارس ہندو یونیورسٹی اور حکومت ڈنمارک کے ذریعہ اٹھایا گیا ایک منفرد سہ فریقی پہل قدمی ہے۔ رہنماؤں نے موبلٹی پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی ڈنمارک کی جاری مدت کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7282
PM @narendramodi held fruitful talks with PM Mette Frederiksen in Oslo. The two leaders reviewed the progress in India-Denmark cooperation across water resources, shipping, food processing and clean energy.
— PMO India (@PMOIndia) May 19, 2026
They also discussed ways to enhance collaboration in innovation,… pic.twitter.com/yZZT4efILB
Had a fruitful meeting with Mette Frederiksen in Oslo. The India-Denmark friendship has been making remarkable progress over the recent years. Cooperation has expanded in sectors like water resources, clean energy, shipping and food processing. The coming years can see similar… pic.twitter.com/bV3hjyl9sd
— Narendra Modi (@narendramodi) May 19, 2026
Havde et frugtbart møde med Mette Frederiksen i Oslo. Venskabet mellem Indien og Danmark har gjort bemærkelsesværdige fremskridt i de seneste år. Samarbejdet er blevet udvidet inden for sektorer som vandressourcer, ren energi, skibsfart og fødevareforarbejdning. De kommende år… pic.twitter.com/scr8s5vp7N
— Narendra Modi (@narendramodi) May 19, 2026