Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا جس میں ہماری مادرِ وطن کی مقدس وراثت کو اُجاگر کرتے ہوئے عالمگیر خوشحالی کے لیے دعا کی گئی ہے


وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت  سبھاشیتم شیئر کیا اور کہا کہ ہماری مادرِ وطن عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ جرأت، قوت اور عالمگیر فلاح و بہبود کی مقدس سرزمین رہی ہے۔ جناب مودی نے اپنی نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم وراثت اور قدیم ثقافت کی یہ مقدس دھرتی ہمیشہ ہر ایک کو خوشی اور خوشحالی سے مالا مال رکھے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘ہماری مادرِ وطن عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ جرأت، طاقت اور عالمگیر فلاح و بہبود کی مقدس سرزمین رہی ہے۔ عظیم وراثت اور قدیم ثقافت کی یہ پاک دھرتی ہمیشہ ہر ایک کو خوشی اور خوشحالی سے بھرپور رکھے، یہی میری دعا ہے۔’’

********

ش ح- ظ الف م ش

UR- 7353