پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر نے آج ویتنام کے شہر دا نانگ میں منعقدہ 2026 انڈر-23 ایشیائی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہندوستانی پہلوانوں کو مبارکباد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ ہندوستانی مردوں کی فری اسٹائل اور خواتین کی ریسلنگ ٹیموں نے چمپئن شپ میں ٹیم ٹائٹل اپنے نام کیے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ مردوں کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے 9 تمغہ حاصل کیے، جن میں 4 طلائی میڈل شامل ہیں، اور اس کے ساتھ ہندوستان نے انڈر-23 ایشیائی چمپئن شپ کی تاریخ میں اب تک کی اپنی بہترین مجموعی کارکردگی درج کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی ریسلنگ ٹیم نے 10 میڈل جیتے، جن میں 6 طلائی تمغے شامل ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ گریکو رومن ٹیم نے 8 تمغوں کے ساتھ اپنی تاریخ کی بہترین مجموعی کارکردگی کا ریکارڈ قائم کیا۔
پہلوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
“ہمارے پہلوانوں کی شاندار کارکردگی!
ہماری مردوں کی فری اسٹائل اور خواتین کی ریسلنگ ٹیموں نے ویتنام کے شہر دا نانگ میں منعقدہ 2026 انڈر-23 ایشیائی چمپئن شپ میں ٹیم ٹائٹل جیت لیے۔
مردوں کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے 9 میڈل حاصل کیے، جن میں 4 طلائی تمغے شامل ہیں، اور اس کے ساتھ ہندوستان نے انڈر-23 ایشیائی چمپئن شپ کی تاریخ میں اپنی بہترین مجموعی کارکردگی درج کی۔ خواتین کی ریسلنگ ٹیم نے 10 میڈل حاصل کیے، جن میں 6 طلائی تمغے شامل ہیں۔ گریکو رومن ٹیم نے بھی 8 تمغوں کے ساتھ اپنی تاریخ کی بہترین مجموعی کارکردگی ریکارڈ کی۔
ہمارے پہلوانوں کو بہت بہت مبارکباد۔ آنے والی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔”
An outstanding performance by our wrestlers!
Our Men’s Freestyle and Women’s Wrestling teams won the Team Titles at the 2026 U23 Asian Championships in Da Nang, Vietnam.
The Men’s Freestyle Wrestling team secured 9 medals, including 4 Golds, thus registering India’s… pic.twitter.com/41PruCuk1U
— Narendra Modi (@narendramodi) May 28, 2026
********
ش ح- ظ الف– م ش
UR- 7680