Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گجرات کے سورت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

وزیر اعظم نے گجرات کے سورت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سورت میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں ، جس میں صاف ستھری توانائی کے اقدامات ، اقتصادی لچک ، اہم صنعتی شعبوں میں خود انحصاری اور گجرات کے لوگوں کی غیر متزلزل لگن کے ذریعے ہندوستان کی مضبوط پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ۔

ایکس پر  سلسلہ وار پوسٹ میں ، وزیر اعظم نے شیئر کیا:

’’سورت کے ترقیاتی پروگرام میں گجرات کی پیش رفت کے حوالے سے میرے  پریوار جنو کے جوش و خروش  نے مجھے نئی توانائی سے بھر دیا۔‘‘

 

 

’’گجرات ملک کی پہلی ریاست تھی جس نے 21ویں صدی کے آغاز میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک الگ محکمہ قائم کیا۔ ملک کا پہلا سولر پارک بنا کربھی  اس نے یہ تحریک دی کہ ہندوستان کس طرح معیشت اور ماحولیات کو ملا کر ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے۔‘‘

 

 

’’دنیا کے موجودہ چیلنجوں کے درمیان، ہندوستان ہر بحران کا مضبوطی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ہمارے ملک میں، ہم نے میگاواٹ سے آگے کبھی نہیں سوچا، لیکن آج گیگا واٹ پر بات ہو رہی ہے، جس میں گجرات کا اہم کردار ہے۔‘‘

 

 

’’آتم نربھر بھارت مہم کا آج وہ لوگ مذاق اڑاتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہندوستان دوسرے ممالک پر منحصر رہے۔ ایسے لوگوں کو ہزیرہ کی طاقت ضرور دیکھنی چاہیے، جو ایک سمندری صنعتی مرکز کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔‘‘

 

 

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 8052