پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے دی گئی مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران جو کچھ حاصل کیا گیا ہے، وہ بھارت کے عوام کی اجتماعی کوششوں اور امنگوں کا نتیجہ ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ 140 کروڑ بھارتیوں کی محبت اور آشیرواد ان کی سب سے بڑی طاقت اور ترغیب ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بطور خاص اس لیے خوش ہیں کہ صدر جمہوریہ نے پی ایم – جن من اور دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان کا ذکر کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حکومت اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے کہ انتودیہ کے حقیقی جذبے کے تحت ترقی کے فوائد معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
@rashtrapatibhvn”
’’راشٹرپتی جی،آپ کے ذریعہ دی گئی مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے میں آپ کا مشکور ہوں۔ گذشتہ برسوں کے دوران جو کچھ بھی حاصل ہوا، وہ بھارت کے عوام کی اجتماعی کوششوں اور امنگوں کا نتیجہ ہے۔ 140 کروڑ بھارتیوں کی محبت اور آشیرواد میری سب سے بڑی طاقت اور ترغیب ہے۔ میں خاص طور پر اس لیے خوش ہوں کہ آپ نے پی ایم – جن من اور دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان کا ذکر کیا۔ ہماری حکومت اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے کہ ترقی کے فوائد انتودیہ کے حقیقی جذبے کے تحت معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچیں۔
@rashtrapatibhvn‘‘
Rashtrapati Ji,
I am grateful to you for your warm wishes and kind words. Whatever has been achieved over the years is the result of the collective efforts and aspirations of the people of India. The affection and blessings of 140 crore Indians are my greatest strength and… https://t.co/QnElTdx03o
— Narendra Modi (@narendramodi) June 10, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8241