Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بے لوث خدمت کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بے لوث عمل انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے ۔  وزیر اعظم نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ خدمت اور لگن کے اسی جذبے کے ساتھ ہی ملک ہر شہری کی زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے ۔

وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا –

 

हितं यत्सर्वभूतानामात्मानश्च सुखावहम्।

तत्कुर्यादीश्वरे ह्येतन्मूलं सर्वार्थसिद्धये।।

 

 مذکورہ سبھاشِتم  یہ پیغام دیتا ہے کہ انسان کو صرف وہی عمل انجام دینے چاہییں جو تمام جانداروں کے لیے فائدہ مند ہوں اور اس کی اپنی روح کے لیے بھی سکون و اطمینان کا باعث بنیں۔ یہی حقیقی معنی میں خدا کے آگےکامل سپردگی ہے، کیونکہ یہی راستہ تمام انسانی کوششوں اور روحانی بلندیوں کابنیادی اساس ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘بے لوث خدمت ہی انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم خدمت اور ایثار کے اسی جذبے کے ساتھ ہر انسان کی زندگی کو بہتر بنانے کے عزم  کے تئیں ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔’’

 

हितं यत्सर्वभूतानामात्मानश्च सुखावहम् ।

तत्कुर्यादीश्वरे ह्येतन्मूलं सर्वार्थसिद्धये ।।

 

 

****

ش ح۔ش م۔ ش ا

U NO: 9778